آنند ایل رائی کی سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں مصروف شیڈول کے باعث شرکت مشکوک

جمعہ 27 اپریل 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ فلمساز آنند ایل رائے اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں مصروف شیڈول کے باعث شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلمسا آنند ایل رائے کو7اور 8 مئی کو اپنی شادی اور اس سے قبل تمام فکشنز میں شرکت کے لئے دعوت نامہ دیا جس پران کا کہنا تھاکہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ امریکا میں فلم کی عکسبندی سے جیسے ہی واپس آئیں گے ان سے ملاقات کریں گے۔ فلمساز آنند ایل رائے ان دنوں فلم ’’زیرو‘‘ ی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ویک اینڈ پر فلم کے نئے شیڈول کی عکسبندی کے لئے امریکا جائیں گے جس کے باعث ان کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :