Live Updates

اتنی سی بات سمجھ نہیں آ رہی عقلمندوں کو ۔ مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 13:00

اتنی سی بات سمجھ نہیں آ رہی عقلمندوں کو ۔ مریم نواز کا ٹویٹر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : ایک سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار دیا گیا ۔ اس پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ ہے نواز شریف اور مسلم لیگ۔

(جاری ہے)

ن کے خلاف پے درپے سازشوں کی اصل وجہ! جتنی سازشوں میں تیزی آئے گی، عوامی حمایت اتنی ہی بڑھے گی انشاءالّلہ!

اتنی سی بات سمجھ نہیں آ رہی 'عقلمندوں' کو۔
ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ شایدکپتان خواجہ صاحب کی وکٹ گرنے کا کہہ رہے تھے، ماشاء اللہ پہنچے ہوئے انسان ہیں!
جس کو ری ٹویٹ کر کے مریم نواز نے کہا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات