چشتیاں ،ْساتھی لیڈی کانسٹیبل سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 اہلکارگرفتار

خاتون کی مدعیت میں ہیڈ کانسٹیبل اور ایایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ملزمان نے نشہ آور اویات دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،ْ تصاویر اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کیا ،ْخاتون کا الزام

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ساتھی لیڈی کانسٹیبل سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مدرسہ میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ہیڈ کانسٹیبل فہیم نے اپنے ساتھی اے ایس آئی کاشف کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ قبل انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

لیڈی کانسٹیبل کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل فہیم انہیں پہلے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا کرتا تھا ،ْایک دن ملزم لیڈی کانسٹیبل کو چک 15 گجیانی میں واقع ایک مکان میں ایک خاتون ملزمہ کی نگرانی کا بہانہ بنا کر لے گیا، جہاں اے ایس آئی کاشف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق ملزمان نے انہیں نشہ آور اویات دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا۔

لیڈی کانسٹیبل کے مطابق واقعے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل فہیم نے انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ یہ سلسلہ رک جائے تو وہ اس سے نکاح کرلیں۔ڈی پی او بہاولنگر عطاالرحمان نے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کا نوٹس لے کر واقعے میں ملوث اہلکاروں کومعطل کردیا۔دوسری جانب خاتون کی مدعیت میں گذشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل اور ایایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :