فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے جعلی اکاؤنٹس صارفین کو لُوٹنے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے جعلی اکاؤنٹس صارفین کو لُوٹنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے جعلی اکاؤنٹس صارفین کو لُوٹنے لگے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکثر ہی شوبز ستاروں سمیت دیگر معروف شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس دیکھنے میں آتے ہیں ، لیکن اس مرتبہ تع فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کے ہی جعلی اکاؤنٹس نے فیس بُک صارفین سے رقم بٹورنا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایسے کئی کیسز رپورٹ ہوئے جن میں کہا گیا کہ ہمیں فیس بُک انتظامیہ ہونے کا جھانسہ دے کر اور لاٹری جیتنے کا لالچ دے کر لُوٹ لیا گیا۔ کچھ صارفین کو رقم بھجوانے کا کہا گیا ، کچھ صارفین نے کئی سو ڈالرز لُوٹے گئے تو کچھ صارفین سے ہزاروں ڈالرز iTunes گفٹ کارڈ میں جمع کروانے کا کہا گیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کم از کم مارک زکربرگ کے نام سے 205 جعلی اکاؤنٹس ہیں، جن میں سے51 جعلی اکاؤنٹس لوگوں کو لاٹری کا لالچ دے کر ان سے رقم بٹور رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس طرح کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد فیس بُک انتظامیہ نے ان تمام اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :