قومی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی سید محمد ابو عاکف نے کیا اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کھلاڑی چار کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز, مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا، آزاد جموں وکشمیر، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلویز، پاکستان آرمی، ایس این جی پی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔