پنجاب بھرمیں966ٹریفک حادثات،19ا فراد جاںبحق،1089زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں966ٹریفک حادثات میں19ا فراد جاںبحق جبکہ 1089زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،ان حادثات میں431افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات19افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 483ڈرائیوز،28کم عمرڈرائیورز467مسافراور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت239متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد96حادثات میں111متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان97حادثات میں95متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔