کیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کااجلاس

جمعہ 27 اپریل 2018 17:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ․کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے وفدنے صدر میرمجیب مری کی سربراہی میںایسوسی ایشن کاایک اہم جلاس منعقد ہو ا جس میں جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی اورایسوسی ایشن کے ممبران عادل عزیز، کرم بخش بادینی، محمدنعیم، سید اسماعیل آغا اوردیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ دنوں کیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران سے ہونے والی ملاقات کے حوالہ سے اہم معاملات زیرغورآئیں ۔ اس موقع پر کیسکوانجینئرزو آفیسرزایسوسی ایشن کے صدرمیرمجیب مری نے کہاکہ بورڈآف ڈائریکٹرز موجودہ قوانین کے مطابق کمپنی کے تمام امور پر مکمل اختیارات رکھتے ہیں اورکئی عرصہ سے کیسکومیں ایکسئن سے ایس ای (SE)کے پروموشن نہیں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں(DISCOS) نے اپنے ملازمین اورافسران کی فلاح وبہبودکیلئے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں ٹرانسپورٹ پالیسی، ترقیاں اوربونس کی ادائیگی شامل ہیں لیکن کیسکوکے ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ رکھاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ بورڈآف ڈائریکٹرز ایس ڈی اوز سے ایکسئن اورایکسئن سے ایس ای کے پروموشن اور اپ گریڈیشن میں اپنا کراداراداکریں۔

کیسکوانجینئرزوآفیسرز ایسوسی ایشن نے بورڈآف ڈائریکٹرزسے کیسکوملازمین کو ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ کی تنخواہ بطوربونس دلوانے کابھی مطالبہ کیا کیونکہ ملک کی دیگربجلی تقسیم کارکمپنیوں نے متعدد بار اپنے ملازمین کو بونس دے دئیے ہیںجبکہ کیسکوملازمین اس سہولت سے تاحال محروم ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدرمیرمجیب مری نے کہاکہ افسران کو بلاوجہ شوکازنوٹسز جاری کرنے سے انجینئرزکی کارکردگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

ایسے اقدامات سے کمپنی میں ریکوری اہداف حاصل کرنے اور لائن لاسزپرقابوپانے میں بھی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ سینئرافسران کے خلاف انتظامی کارروائیاں بند کی جائیں اوراُن کے Dislocationبھی ایک غیرقانونی عمل ہے کیسکوانتظامیہ اُس پر بھی نظرثانی کریں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین نے کیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزسے مطالبہ کیاکہ وہ انجینئراورافسران کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دلچسپی لیتے ہوئے اپنابھرپورکرداراداکریں ۔