پیپکو کی جاری سکیموں کیلئے 65 ارب، نئی سکیموں کیلئے 7 ارب 15 کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاور ڈویژن پیپکو کی جاری سکیموں کیلئے 65 ارب روپے سے زائد اور نئی سکیموں کیلئے 7 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق میرپورخاص 220 کے وی کے منصوبہ کیلئے 2 ارب 10 کروڑ روپے، این ٹی ڈی سی کے نظام کو بہتر بنانے کیلے ایک ارب 30 کروڑ روپے، لیسکو میں بجلی کی ترسیل کے منصوبہ کیلئے ایک ارب 46 کروڑ روپے سے زائد، بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ایک ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کے حصول کیلئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :