فیصل آباد،غذائی قلت کے شکار بچوں کی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے 30،اپریل سے 5مئی تک ہفتہ منایا جا ئیگا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر غذائی قلت کے شکار بچوں کی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے 30،اپریل سے 5مئی تک ہفتہ منایا جارہا ہے جس کے دوران غذائی کمی کے شکار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ اوآر ایس،زنک سیرپ،غذائی طاقت والے ایم ایم ایس ساشے،پیٹ کے کیڑوں کی ادویات مفت تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پروگرام ڈاکٹر سید عطا المعلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غذائی قلت ویک منانے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز،لیڈی ہیلتھ سپروائزرز،ویکسی نیٹر اورلیڈی ہیلتھ وزیٹرز پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے دوران حاملہ خواتین کا فری چیک اور علاج سمیت غذائی کمی کے شکار بچوں کے لئے غذائی مشورہ اوربہترین علاج کے لئے الائیڈ ہسپتال میں قائم سٹیبلائزیشن سنٹرمیں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔