بنوں،پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر نادیہ خان نے پی کے 90سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کاغذات جمع کراد ئیے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:46

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر نادیہ خان نے حلقہ پی کے 90سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کاغذات جمع کراد ئیے ہیں جنوبی اضلاع سے ٹکٹ کیلئے پہلی خاتون اُمیدوار ہوں ٹکٹ ملنے پر انتخابات میں مخالفین کا بھر پور انداز سے مقابلہ کرونگی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بنوں کی صدر ڈسٹرکٹ کونسلر نادیہ خان نے پارلیمانی بورڈ کو حلقہ پی کے 90سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین کیلئے 5فیصد کوٹہ کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے اس سلسلے میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں وہ پہلی خاتون اُمیدوار ہے جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں اگر اُنہیں ٹکٹ جاری کیا گیا تو وہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ بنوں پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے اور ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھری ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ پی ٹی آئی بنوں میں ایک قومی سمیت چاروں صوبائی حلقوں سے انتخابات جیت کر رہے گی اور دو بارہ صوبے میں حکومت بنائے گی واضح رہے کہ پی کے 90سے سابق اُمیدوار ملک عدنان خان ،سابق اُمیدوار ملک حمید خان ،تحصیل کونسلر ملک اسفند یا ر خان ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وحید خان ،سابق اُمیدوار آصف الرحمن اور دیگر کی طرف سے بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جا چکی ہے