خواجہ آصف قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال بطور وزیر خارجہ براجمان

جمعہ 27 اپریل 2018 20:55

خواجہ آصف قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال بطور وزیر خارجہ براجمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اقامہ کی بنیاد پر تاحیات نا اہل ہونے والے خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال بطور رکن اسمبلی اور وزیر خارجہ براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات کے روز فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ محمد آصف کو تاحیات نا اہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز ہی خواجہ آصف کواسمبلی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا ۔ جمعہ کی شام تک خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر بطور رکن اسمبلی اور وزیر خارجہ براجمان ہیں۔