وفاقی بجٹ 2019-2018؛ حکومت نے کراچی کے لیے تاریخی اعلان کر دیا

25 ارب کے خصوصی پیکج اور سمندری پلانٹ کا اعلان،کراچی کے لیے بسیں بھی خریدنے کی پیشکش کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 19:29

وفاقی بجٹ 2019-2018؛ حکومت نے کراچی کے لیے تاریخی اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) :وفاقی بجٹ 2019-2018؛ حکومت نے کراچی کے لیے تاریخی اعلان کر دیا۔ 25 ارب کے خصوصی پیکج اور سمندری پلانٹ کا اعلان کیا گیا۔کراچی کے لیے بسیں بھی خریدنے کی پیشکش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے کراچی کے لیے تاریخی اعلان کرتے ہوئے 25 ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پلانٹ سے یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کی صوبائی حکومت کراچی کے لیے بسیں نہیں خرید سکتی تو وفاقی حکومت بسیں خرید کر دینے کو تیار ہے۔