مینارپاکستان جلسہ،نوشہرہ سے سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلہ شرکت کریگا، جمشیدالدین

جمعہ 27 اپریل 2018 21:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاہور مینار پاکستان جلسہ عام میں ضلع نوشہرہ سے بڑا جلوس 29 اپریل کوصبح نو بجے رشکی انٹرچینج سے روانہ ہوگا جلو س کی تیاریوںکو اخری شکل دے دی گئی سینکڑوںگاڑیوں پر مشتمل جلوس مینار پاکستان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

وہ وزیر اعلی کیمپ افس نوشہرہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن م میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کی۔ اس موقع پرجلسہ عام میں شرکت کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان جلسہ عام میں نوشہرہ سے ہزاروں کارکن اور قائدین گاڑیوں کے قافلوں میں شرکت کریں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔