پی ایس ڈی پی ، خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے تحت ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا میں دس سالہ منصوبہ کے وفاق کے حصہ کیلئے 10 ارب روپے، ایس ڈی جیز کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے، سی پیک منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 45 ارب روپے، وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :