پی ایس ڈی پی ، آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب سے زائدمختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد جبکہ نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 76 ارب روپے سے زائد، تربیلاIV- توسیعی منصوبہ کیلئے 13 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد، تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 11 کروڑ 90 لاکھ روپے، مہمند ڈیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 04-18/--288

متعلقہ عنوان :