جامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاقی اردو ینورسٹیMA-BAکے امتحانات

دینی مدارس میں عصری تعلیم کے رجحان سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،مفتی محمدنعیم

جمعہ 27 اپریل 2018 22:26

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی اردو ینورسٹی کے تحت جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میںBAاورMA سال 2018کے سالانہ امتحانات جاری،جامعہ بنوریہ عالمیہ بطور امتحانی سینٹر مقرر 180سے زائد طلبہ طالبات امتحانات میں شریک ہیں،امتحانی شیڈول کے مطابق امتحانات دو شفٹوں پر ہورہے ہیں صبح 10بجے سے لیکر 1بجے تک BA اور MA سال اول کے جبکہ دوپہر 2بجے سے شام 6بجے تکBAاور MA سال دوم کے امتحانات ہورہے ہیں جو26ااپریل سے شروع30اپریل تک جاری رہیں گے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ سمیت شہر بھر سے 180سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے امتحان ہال کا دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مدارس کے طلبہ کا عصری علوم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے ،دینی مدارس میں عصری تعلیم کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، فارغ التحصیل طلبادینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ہم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی علوم کے ساتھ ہمشیہ عرصی علوم پر بھی توجہ دی ہے،جامعہ بنوریہ عالمیہ کوایک مرتبہ پھر وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے امتحانی سینٹر بنانے پر وائس چانسلر کے ہم مشکور ہیں کیوں کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ وہ واحد دینی ادارہ ہے جس پر اعتمادکرتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی امتحانی سینٹر مقرر کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :