اورکزئی ایجنسی میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق عالمی ہفتہ منایا گیا،قبائلی عمائدین سمیت نجی و سرکاری شخصیات کی شرکت

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی میں حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے عالمی ہفتہ منایا گیا اس حوالے سے ایک تقریب ایجنسی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہا ل میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ طارق خان تھے تقریب میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی کنسلٹنٹ اے پی آئی ڈاکٹر عبداللہ ڈبلیو ایچ او کے حکام اور قبائل مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں پولیو اور مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو مہم کے اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی تقریب کے دوران قبائل عمائدین نے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا حفاظتی ٹیکو اور پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ایڈیشنل پی اے طارق خان کی قیادت میں واک کیا گیا جس میں ایجنسی سرجن ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹروں سمیت قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :