معصوم بچوں سے مشقت لینے والے پاکستان کے مستقبل کے دشمن ہیں، محمد ضیاء الحق

جمعہ 27 اپریل 2018 23:40

اوکاڑہ۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق نے کہا ہے کہ معصوم بچوں سے مشقت لینے والے پاکستان کے مستقبل کے دشمن ہیں جن بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ہونی چاہئے ان کو مزدری پر لگایادیا جاتا ہے جہاں ان کا معاشی استحصال کیاجاتا ہے اور ان کوروشن مستقبل کی بجائے اندھریے دئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یہاں تحصیل بھر میں مختلف بھٹہ خشت کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہی آج صدر سرکل اوکاڑہ ڈی ایس پی محمد ضیاء الحق نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے میر اسلام برکس چھاپہ مارا جہاں کم سن کامران اور ذاکر سکول ٹائم مشقت کر رہے تھے منشی امری کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مالک حاجی ارسلان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اللہتوکل برکس چھاپہ مارا جہاں سے مالک بھٹہ منظور احمد کو گرفتار کرلیا یہاں کم سن شاہد ولد سرور سے سکول ٹائم مشقت کرائی جا رہی تھی رائو نسیم حیدر برکس چھاپہ مار ایہاں الطاف، رزاق اور اشفاق کم سن سے سکول ٹائم مشقت کرائی جا رہی تھی مالک رائو نسیم حیدر فرار جب کہ منشی اسحاق ولد دوست محمد کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی رینالہ سرکل نے علیان برکس چھاپہ مارا جہاں علی حسن کم سن سے سکول ٹائم مشقت لی جا رہی تھی مالک اعجاز وحید فرار ہوگیا جبکہ منشی مشتاق احمد کوگرفتار کرلیا گیا تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :