آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹو ں کے بھٹوں پر ورکرز سے جبری مشقت کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹو ں کے بھٹوں ..
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹو ں کے بھٹوں پر ورکرز سے جبری مشقت کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون جاری ہے اسی سلسلے میں ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی25اور26اپریل کوپنجاب بھر میں مجموعی طور پر 1356بھٹوں پر انسپکشنز کی گئیں اورورکرز سے جبری مشقت لینے والے 117بھٹہ مالکان ومینجرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 80 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 29بھٹہ مالکان اور51مینجرزشامل ہیں جبکہ چائلڈ لیبر ایکٹ 2016کے تحت ان بھٹوں پر مزدوری کرنے والے 141بچوں کو بھی بازیاب کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھٹوں سے جبری مشقت کے خاتمے کیلئے باقاعدہ مہم کی صورت کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت مزدوروں، خواتین اور بچوں سے جبری مشقت کروانے والے بھٹہ مالکان یا مینجرز کے خلاف فی الفور ایف آئی آر کا اندراج بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :