پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی،زائدالمعیاد اشیاء خوردونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پر2 گودام اور 2 دوکانیںسیل کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء خورونوش کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرنے پر2 گودام اور 2 دوکانیں،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف بیکری پروڈکشن یونٹ اورواٹر فلٹریشن پلانٹ سیل کر دیں گئیں ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ 17ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی، پھول مارکیٹ میں واقع عبدالرشیدڈسٹری بیوٹرز کے 2 گودام اور2 دوکانیں سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ ، 2 ٹرک تیار مال میں بچوں کی گولی ٹافیاں، چپس، بسکٹس اور دیگر سنیکس شامل ہیں۔

زائد المعیاد مال منگوا کر2گوداموں میں ان کی تاریخ تبدیل کی جاتی تھی۔ جعل ساز گروہ کا پتہ ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔صحت دشمن عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 3 ملزمان موقع سے گرفتارکروا دیے گئے۔بچوں کی ناقص، جعلی اشیاء خوردونوش کے 2 ٹر ک بھر کرشہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے بھجوائے جا رہے تھے ۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ٖتمام مال برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجودمعروف الفتح بیکری پروڈکشن یونٹکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلرز ،ناقص آئل ، حشرات کی بہتات اورزائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر بیکری کو سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے بند روڈ پر واقع نیو واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی ،غیر معیاری پانی سپلائی کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات،پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے، ملازمین کے میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ بھی عدم موجود گی پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ زنگ آلود ہ مشنری اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر9فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ17ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 73فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :