ْدریاسندھ میں پانی کی کمی کے باعث مختلف چینلز میں فراہمی آب کے متعلق وارا بندی کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اپر پنیاری ڈویژن حیدرآباد کے ایگزیکٹو انجینئرنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دریاسندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کی مختلف چینلز میں فراہمی آب کے متعلق وارا بندی کا اعلان کیاگیا ہے چینل ڈنو شاہ ایکس ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی23 اپریل سے 29 اپریل تک جاری رہے گی چینل فال ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی 29 اپریل سے 5 مئی تک ، چینل دڑوایکس ریگیولیٹر میں 5 مئی سے 9 مئی تک ، دڑو برانچ سسٹم میں9 مئی سے 16 مئی تک ، چینل دڑی ایکس ریگیولیٹر میں 16 مئی سے 20مئی تک اور پنیاری برانچ سسٹم لوئر پنیاری ڈویزن سجاول چینل میں پانی کی فراہمی 20مئی سے 26مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :