مسلسل چھٹی بار بجٹ پیش کرنا لیگی حکومت کا تاریخی اعزاز ہے،اراکین پنجاب اسمبلی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:43

․ لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اراکین پنجاب اسمبلی ملک شہر یار اعوان،ملک تنویر اسلم اعوان،مہوش سلطانہ ،زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ مسلسل چھٹی بار بجٹ پیش کرنا لیگی حکومت کا تاریخی اعزاز ہے۔اپوزیشن میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ غریب عوام ،تاجروں،صنعت کاروں اور کسانوں کے مسائل کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے مراعات بھی دی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے کیے گئے معاشی ترقی کے اقدامات سے اپوزیشن خوف زدہ ہو گئی ہے،ان کی باری کبھی نہیں آئے گی۔انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گااور اگلے پانچ سال پھر اسی تاریخی اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت ہی بجٹ پیش کرے گی۔