نوشہرہ پیسکو کا بجلی کی بقایات ادا نے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائو ن

جس میں متعدد علاقوں اوردیہاتوں کی بجلی منقطع کر دی گئی، جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) نوشہرہ پیسکو نے بجلی کی بقایات ادا نے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائو ن کیا ۔جس میں متعدد علاقوں اوردیہاتوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی کریک ڈائون وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے ایکسین نوشہرہ محمد عارف اور ایس ڈی او عدنان خان کی سربراہی میں نوشہرہ سیکشن گل ڈھیری کے متعدد دیہات کے صارفین کے زمے ایک کروڑ 67لاکھ روپے کی ریکوری کے لئے چھاپے مارے گئے جس کی ادائیگیوں کے لئے مقامی نمائندوں نے 15دن کی مہلت بھی مانگی تھی لیکن بر وقت ادائیگیاں نہ کر نے پر بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی اسی طرح سیکشن بہادر خیل کے دیہاتوں کے صارفین بھی بجلی استعمال کرنے کے باوجود محکمہ واپڈا کو بل کی دائیگیا ں نہیں کر رہے تھے اور 75لاکھ روپے بقایا جات تھے جسے ادا نہیں کیا جا رہا تھا جس پر بہادر خیل سیکشن کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے اسی دیہاتوں میں بجلی چوری کی بھی شکایات تھی جس پر واپڈا کے کریک ڈائون کے بعد بقایاجات ادا نہ کرنے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :