سینٹ میں اپوزیشن کا قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دینے پر ایوان سے واک آئوٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ میں اپوزیشن نے ملکی اثاثہ جات کو رضاکارانہ ظاہر کرنے اور غیر ملکی اثاثہ جات ‘ اعلان و واپسی بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دینے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں اس سلسلے میں سینیٹر مصدق ملک نے الگ الگ تحاریک پیش کیں۔ چیئرمین نے ایوان میں رائے شماری کرائی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔

متعلقہ عنوان :