بھٹہ خشت پر آٹھ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ،چوکیدار شدید زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) موٹروے کے قریب بھٹہ خشت پر آٹھ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ گولیاں لگنے سے چوکیدار شدید زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد جمال ولد عبدالرحمن ساکن محلہ توحید گڑھی بڈھ بیر پشاور نے تھانہ صدر حسن ابدال کو بیان دیا کہ میں نے تھری سٹار کے نام سے موٹروے سے ملحقہ بھٹہ خشت تاس بنایا ہوا ہے میں اقبال حسین ولد سید غلام اور انور ولد فقیر شاہ کے ہمراہ بھٹہ خشت پر سو رہا تھا جبکہ لیبر کام کر رہی تھی چوکیدار عبداللہ مسلح رائفل لیبر کے پاس موجود تھا اسی دوران تقریباً 7/8 نامعلوم افراد بھٹہ خشت پر آ گئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے چوکیدار عبداللہ کو 2 گولیاں کمر سے نیچے پشت پر لگی فائرنگ کی آواز سن کر ہم فوراً اٹھ گئے جبکہ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے ہم نے چوکیدار عبداللہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچایا پولیس نے 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔