محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (آج) اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ پارہ چنار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :