چیف جسٹس کی تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کو سکیورٹی فراہمی کی ہدایت،درخواست نمٹا دی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:58

چیف جسٹس کی تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کو سکیورٹی فراہمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لاہور رجسٹری میں تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ میں نے تہمینہ درانی کیساتھ کیا، میں ان کیلئے سوشل ورک کرتا تھا،لیکن مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو روسٹرم پر بلا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گااور بچے کو سکول جانے سے نہیں روکا جائے گا،چیف جسٹس کی زبیر محمود کو سکیورٹی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔