تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

تحریک لبیک نے ملک بھر سے الیکشن کیلئے امیدواوں سے درخواستیں طلب کرلیں‘آخری تاریخ 11 جون مقرر

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:58

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کا ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک نے بھی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک غیر متنازعہ اور نظریاتی و محب وطن پاکستانی ہیں جبکہ تحریک لبیک نے ملک بھر سے الیکشن کیلئے امیدواوں سے درخواستیں طلب کرلیں‘آخری تاریخ 11 جون مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے آتے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستنا کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018ء وطن عزیز پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ان الیکشن کے نتائج پر ہی پورے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ الیکشن 2018ء کے لئے نگران حکومتیں بنانے کے لئے انتہائی ایمانداری اور غیر جانبدار لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ 2018ء الیکشن مثالی ثابت ہوں۔تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر سے الیکشن 2018ء کے لئے امیدواوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں جن کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے۔