بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ امیتا اٴْڑگتا چل بسیں

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ امیتا اٴْڑگتا گزشتہ روز پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث چل بسیں، وہ گزشتہ 4 روز سے ہسپتال میں داخل تھیں۔اداکارہ کو سونی ٹی وی کے ڈرامے ‘کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی’ میں دادی بوا کے کردار سے شہرت حاصل تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے سماجی ماحول کو اجاگر کرنے والے ڈرامے ‘من کی آواز پِراتیگیا’ میں بھی یادگار کردار ادا کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سینیئر اداکارہ پچھلے کچھ دنوں سے سخت بیمار تھیں جبکہ گزشتہ چار روز انہوں نے ہسپتال میں ہی گزارے۔انہوں نے پرینیتی چوپڑا کی فلم ‘ہنسی تو پھنسی’ اور ایشوریا رائے کی فلم ‘سربجیت’ میں بھی کام کیا۔

متعلقہ عنوان :