ہنگو ، دلن کے علاقے میں مطلوب دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ

گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 500 گرام بم کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقے دلن میں مطلوب دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ دو سمند میں گھر کے سامنے نصب 500 کلو گرام بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہنگو کے نواحی علاقے دلن میں ایک مطلوب دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور گھر سے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے دومند میں گھر کے سامنے 500 گرام بم کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :