وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:22

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی اور خواجہ سعد رفیق کے وکیل کو دلائل کے لئے مہلت دیدی، گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ انہیں دلائل کے لئے مہلت دی جائے، عدالت میں سول سوسائٹی کی آمنہ ملک کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے الحمرا ہال میں اپنے والد کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں فوج اور ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کیں اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسایا لہٰذا عدالت خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔