چناری:آر پار تجارت پھر تنازعہ کا شکار راولپنڈی جانے والے فریش فروٹ سے لدے ٹرک پر کسٹم اسلام آباد کا دھاوا،

ڈرائیورپر تشدد ،ٹرک کے شیشے توڑنے کے بعد اسے چھین کر کسٹم وئیر ہائوس لے گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) آر پار تجارت پھر تنازعہ کا شکار راولپنڈی جانے والے فریش فروٹ سے لدے ٹرک پر کسٹم اسلام آباد کا دھاوا ڈرائیورپر تشدد ،ٹرک کے شیشے توڑنے کے بعد اسے چھین کر کسٹم وئیر ہائوس لے گئے تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج وفاقی و آزاد کشمیر حکومتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگیں ایل او سی ٹریڈرز کو کسٹم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر کسٹم اسلام آباد متحرک ہو گیا گذشتہ روز ایل او سی ٹریڈ کے زریعے تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے آنے والا فریش فروٹ کا ٹرک جیسے ہی فیض آباد راولپنڈی پہنچا تو کسٹم اسلام آباد کے اہلکار اس پر ٹوٹ پڑے ٹرک ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے اور پھر ڈرائیور سے فریش فروٹ سے لوڈ ٹرک چھین کر لے گئے کسٹم اسلام آباد کی اس کارروائی کے بعد ایک بار پھر ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتیں ایل او سی ٹریڈرز کا معاشی قتل عام دیکھ کر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے ذمہ داران فوری اس ظلم سے تاجروں کی جان چھرائیں بصورت دیگر تاجر سنگین ترین احتجاج سے گریز نہیں کریں گے پھر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری وفاقی،آزاد کشمیر حکومت اور ایف بی آر کے ذمہ داران پر عائد ہو گی

متعلقہ عنوان :