ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی کی دلیرانہ ، جرات مندانہ فیصلہ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن اور نیو سبزی منڈی خضدار میں تجارتی حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا، محمد نور زہر ی

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:35

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے انفارمیشن سیکریٹری چیف محمد نور زہر ی نے کہاہے کہ نیو سبزی منڈی کی کامیابی سے فعال ہونا ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کے تاریخی کارناموں میں سے ایک ہے ۔ ان کی یہ قابل ستائش اقدام جھالاوان و بلوچستان کی تاریخ میں مدتوں یاد رکھا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی کی دلیرانہ ، جرات مندانہ فیصلہ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور نیو سبزی منڈی خضدار میں تجارتی حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نیو سبزی منڈی کا فعال ہونا کمیشن ایجنٹس اور ماشہ خورو زمینداروںکے لئے ایک خواب تھا جو تعبیر ہو کر حقیقت کا روپ دھا رلیا ، نیو سبزی منڈی کے افتتاح سے جھالاوان پھل اور سبزیوں کی تجارت کے حوالے سے ایک مرکز ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

چیف محمد نورو زہری کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار مستقبل و قریب میں تجارتی معاشی و کاروباری لہٰذ سے مرکز ثابت ہونے والاہے اس لہذا سے نیو سبزی منڈی کا فعال ہونا نا گزیر تھا، شہر سے سبزی منڈی کا نیو سبزی منڈی منتقل ہونے سے خضدار شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے ، تجارت و کاروبار پھلوں و سبزیوں کے تجارت میں بے حد اضافہ ہوگا اور اس کا روبار سے وابستہ افراد کو سہولیات میسر آسکیں گی۔

آج ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ نیو سبزی منڈی کوفنکشنل بنانے کے لئے جو قدم اٹھایا گیا وہ کامیابی سے ہمکنار ہوا جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ، کاروبار ، تجارت میں اضافہ ہوگا ، پھلوں اور سبزیوں کی پورے ملک میں ترسیل ممکن ہوسکے گا ۔ہم ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ وہ کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر نیو سبزی منڈی کو منتقل کرکے ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ۔ یقینا یہ ان کا دلیرانہ اور جرات مندانہ فیصلہ تھا جس کو خضدار کے عوام بے حد سراہتے ہیں اور انہیں اس پر مبارکبا د بھی پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :