ملتان پولیس نے چائلڈلیبرکے خلاف خصوصی مہم شروع کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:37

ملتان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) انسپکٹرجنر ل پنجا ب پولیس کی ہدایت پرسٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے چائلڈلیبرکے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کاآغازکردیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ڈی ایس پی کینٹ نصراللہ وڑائچ نے مختلف علاقوں میںموجود اینٹوں کے بھٹوں کادورہ کیا۔انہوںنے خاص طورپرتھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع قاسم بیلہ کے علاقے میں بھٹوں کی چیکنگ کی اوروہاں پران کے مالکان کوبریف کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس موقع پرسختی سے ہدایت کی کہ بچوں سے کام نہ کرایاجائے۔انہوںنے کہاکہ بچوں سے کام کراناقانوناًًجرم ہے اورانہیںسکول لازمی بھیجاجائے۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔دریں اثناء سی پی او کی ہدایت پرملتان پولیس نے جے ٹی ٹی اورحساس اداروں کے ہمراہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے بستی ڈھیلے والاموضع فیروز پور میں سرچ آپریشن کیا ۔اس موقع پر33گھروں کوچیک کیاگیااور19افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :