حکومت گردشی قرضے کی مد میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو تقریباً 100 ارب روپے جلد جاری کر دے گی، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:41

حکومت گردشی قرضے کی مد میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو تقریباً 100 ارب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت گردشی قرضے کی مد میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو تقریباً 100 ارب روپے جلد جاری کر دے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بعد از بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گشتہ پانچ سالوں میں 12 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جو قومی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :