Live Updates

مریم نواز کی جنرل(ر) پرویز مشرف کے بیان پر کڑی تنقید

عدالتوں،آئین اورقانون کی عزت ہونی چاہیے،پرویزمشرف کا بیان، چیف جسٹس کوبالوں سےگھسیٹنا،60 ججوں کوزبردستی گھربھیجنا،بیوی بچوں کوقید کرنےوالی عزت نا؟ ن لیگی رہنماءمریم نوازکا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اپریل 2018 18:29

مریم نواز کی جنرل(ر) پرویز مشرف کے بیان پر کڑی تنقید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کوبالوں سےپکڑکرگھسیٹنے،60 ججوں کوزبردستی گھربھیجنے،ان کےبیوی بچوں کوقید کرنےوالی عزت نا؟ انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے ردعمل میں کہا کہ آپ کس عزت کی بات کررہے ہو؟ پرویز مشرف نے بیان دیا کہ ’’پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے‘‘اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ 60 ججوں کو زبردستی گھر بھیجنے، ان کے بیوی بچوں کو قید کرنےاور چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے والی عزت نا؟ واضح رہے سابق صدر پرویز مشرف آج روالپنڈی میں لائرزکلب میں وکلاء سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام ترعدالتوں اور آئین وقانون کی عزت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔ میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ زیرو ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں غریب کیلئے کوئی جگہ نہیں،اس کوصرف کچلا جا رہا ہے۔ غریب عوام پرظلم ہو رہا ہے۔ ڈر ہے کہیں عوام قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لے لیں۔ پرویزمشرف نے کہا کہ جب میں پاکستان کی حالت کودیکھتا ہوں تودل خون کے آنسوروتا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات