سرگودھا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اینڈٹیچنگ ہسپتال میں 15 کروڑ ز سے زائد کی لاگت سے ایم آر آئی مشین نے کام شروع کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اینڈٹیچنگ ہسپتال میں 15 کروڑ زروپے سے زائد کی لاگت سے ایم آر آئی مشین نے کام شروع کر دیا ہے ،جس سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی،بھکر ،سرگودھا ،منڈی بہاولدین،جھنگ سمیت دیگر اضلاع سے لوگ اپنے مریضوں کو لے آتے ہیں ،ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث لوگوں نے عمارت کے سامنے گاڑیاں پارک کرنا شروع کر دی ہیں جس سے سی ٹی سکین کروانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایم آر آئی مشین کے سامنے سے پارکینگ کو ختم کروائے تاکہ دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

متعلقہ عنوان :