․ عبدالحکیم،فنڈز کی خرد بردمیونسپل آفیسر کبیروالا کے پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر برہم،3مئی کو ریکارڈ سمیت دوبارہ طلبی

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:25

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) فنڈز کی خرد بردمیونسپل آفیسر کبیروالا کے پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر برہم،3مئی کو ریکارڈ سمیت دوبارہ طلبی ،تفصیلات کے مطابق سابق ٹی ایم اے کبیروالا کی جانب سے فنڈز کی تقسیم میں خردبرد کے الزام پرحکام کے طلب کئے جانے پرمیونسپل کمیٹی عبدالحکیم کے نمائندے اشفاق احمد ریکارڈ سمیت پیش ہوئے مگر اس بار بھی میونسپل کمیٹی کبیروالا کے نمائندے کے پیش نہ ہوئے جس پر ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ 3مئی کودونوں اداروں کے نمائندوں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل چیئرمین عبدالحکیم عبدالطیف شیخ نے سابق ٹی ایم اے کبیروالا کے خلاف 12کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز خرد برد کئے جانے کی تحقیقات بارے درخواست دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :