Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے پھولوںکے شہرپشاورکوقبرستان وکھنڈرات میںتبدیلی کردیا،امیرمقام

آئندہ عام انتخابات میںنام نہادتبدیلی اورتحریک انصاف کواسی قبرستان میںدفن کریںگے ،یوٹرن خان نے حسب عادت بجٹ پیش کرنے کااعلان کرکے مہرثبت کردی ہے،جلسے سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:37

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پھولوںکے شہرپشاورکوقبرستان وکھنڈرات میںتبدیلی کردیاہے،آئندہ عام انتخابات میںنام نہادتبدیلی اورتحریک انصاف کواسی قبرستان میںدفن کریںگے انشاء اللہ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کامقصدرعوام کی فلاح وبہبودنہیںحکومتی وسائل پر فاختے اڑاناہے،عمران خان لاہورمیںجلسے کے انعقادکے موقع پراپنی حکومت کی کارکردگی پربھی روشنی ڈالے۔

انہوںنے کہاکہ یوٹرن خان نے حسب عادت بجٹ پیش کرنے کااعلان کرکے مہرثبت کردی ہے عمران خان ایک لمحہ تولہ توایک لمحہ ماشاہوتاہے خدانخواستہ اگرایساشخص وزیراعظم بن گیاتوڈونلڈٹرمپ سے بھی ایک نمبرآگے ہوگااورملک وعوام کاخداحافظ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس منصوبے پرتنقیدکے تیربرسارہے تھے آج اسی منصوبے پرکریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیںمگرمنصوبہ تومکمل نہ کرسکے البتہ پشاور کوکھنڈرات میںتبدیلی کردیاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے شیرگڑھ، مردان میںایک عظیم الشان جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے۔ اس موقع پرصدرپاکستان مسلم لیگ(ن)وپنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک ایسا فاترالعقل شخص جسے یہ معلوم نہ ہوکہ کون اسکی پارٹی کاممبرہے وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھ رہاہے،وزارت عظمیٰ محفل نشاط،الزام تراشی اوردھرنوںسے نہیںعملی کام اوراقدامات کی بدولت ملتی ہے جوکپتان اوراس کے کھلاڑیوںکی بس کی بات نہیںہے۔

انہوںنے کہاکہ کپتان کی ٹیم پرانے منصوبوںپروائٹ واش کرکے کریڈیٹ لینے کی ناکام کوشش کررہی ہے،تحریک انصاف کے منصوبے کاغذوں تک محدودہیں،گرائونڈپرصرف سوشل میڈیاہی دکھائی دیتی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ قائد محمدنوازشریف،شہبازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کیساتھ محبت میںکوئی دیوارکھڑانہیںکرسکتا،عوام ،پاکستان مسلم لیگ(ن)اورقائدین کاآپ میںنہ ٹوٹنے والارشتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام اگرپنجاب طرزکی ترقی کے خواہشمندہیںتوشیرکوووٹ دیناہوگااوراپنی آنے والی نسلوںکیلئے ایک ترقیافتہ،صحت منداورمضبوط پاکستان بنانے میںاپناکرداراداکرناہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات