جمرودخاصہ دارفورس کی کارروائیاں، 9 کلو چرس اور 3120 عدد کارتوس برآمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:02

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) جمرود خاصہ دار فورس نے تین مختلف کارروائیوں میں 9 کلو چرس اور 3120 عدد کارتوس برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمرود خاصہ دار فورس نے بھگیاڑی اور سم غاخی چیک پوسٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں 9 کلو چرس برآمدکرکے سمگلر کو الٹو کار سمیت جمرود حوالات منتقل کر دیا جبکہ تیسری کامیاب کارروائی میں ایک الٹو کار سے 3120 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم ، الٹو کار اور کارتوس کو حراست میں لیکر جمرود حوالات منتقل کر دیے گئے۔

جمرود لائن افیسر امجدافریدی نے بتایا کہ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائے گئی ہیں۔جمرود اے پی اے زاہد عثمان اور پولیٹکل تحصیلدار شاہ وزیر نے خاصہ دار اور لیوی فورس کے جوانوں کو کامیاب کارروائیوں پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ منشیات کے سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :