رینجرز نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرٹلری میدان کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندا محمد کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر عرف مکھی کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور دونوں کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔