لیبر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 10بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) لیبر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 10بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت چوہدری محفوظ احمد خان پاک ملت موٹر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی بانی چیئرمین مقامی قاضی محمد اکبر، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان،پاکستان تحریک انصاف کے راجہ یاسر سرفراز،محترمہ فوزیہ بہرام،شیخ ارشد عباسی، شفقت یزدانی، لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر حسن رضا پاشا، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری اسد مسعود ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری امجد حسن علی سابق صدر بار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر لیبر ویلفیئر سوسائٹی محمد اشفاق بھٹی نے ان شادیوں کا انتظام کیا تھا۔شادیوں کے کھانے کیلئے تعاون کونسلر اکبر بادشاہ نے کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمدعمر نے ادا کیے۔ جبکہ اس موقع پر کونسلر حاجی یوسف اعوان، کونسلر شیخ پرویز، سیٹھ تنویر یوسف، چوہدری عامر مسعود کے علاوہ جوڑوں کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ اس موقع پر تمام بچیوں کو شادی کا مکمل سامان فراہم کیا گیا۔