عوام کو بہتر آمد و رفت فرا ہم کر نے اور ٹریفک مسا ئل سے بچا نے کے لئے کو شاں ہیں‘ چوہدری سرفراز افضل

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے یوتھ اینڈ سپورٹس پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے نیو افضل ٹا ئون میں 01کروڑ کی لا گت سے تعمیر کی جا نے والی سڑک کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب عو ام النا س کو صحت، صفائی اور مواصلات سمیت د یگر معیا ری سہو لیا ت فراہم کر نے کے لئے کو شاں ہے اور صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں ولنک روڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جا ری ہے۔

چو نکہ آمد و رفت کے بہتر سے بہتر ین ذ را ئع اور سڑکو ں کے جال ملکی تر قی کے ضا من ہیں‘ اس لئے یہ ہما ری اولین تر جیح میں بھی شامل ہیںاور نیو افضل ٹا ئون کی یہ روڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اب اپنی تکمیل کے بعد فعا ل ہو کر ٹر یفک کے بہا ئو میں کمی لاتے ہو ئے مقا می لو گو ں کی سہو لت کا باعث بنتے ہو ئے ان کا قیمیتی وقت بچا نے میںمددگار ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

سرفراز افضل نے نیو افضل ٹاو،ْن،پام سٹی،عمر کالونی،مظہر آباد اور یوسف کالونی کیلئے 2 کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کا بھی اعلان کیا ۔جس کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس واٹر سپلائی سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ حلقہ کے عوام اس بنیادی سہولت سے مستفید ہو ں اور انہیں ٹینکر مافیا سے بھی نجات حاصل ہو سکے۔

شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے چو ہد ری سرفراز افضل نے مز ید کہا کہ را ولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نے کے لئے اربوں روپے کے فنڈ ز فر اہم کئے گئے ہیں جس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے در جنو ں منصو بے مکمل کئے گئے ہیں تا کہ عو ام کو بنیا دی سہولیات ز ند گی کی معیاری اور فوری دستیا بی یقینی بنائی جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ و عد وں کے بجا ئے عملی طو رپر عو امی خد مت پر یقین ر کھتے ہیں اور عو ام کے مسا ئل ان کی د ہلیز پر حل کر نے کے لئے پر عز م ہیں تا کہ عو ام نے اپنے ووٹ کے ذ ریعے ہم پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا اس پر ہم پو رے اتر تے ہو ئے انہیں بلند معیا ر زندگی فراہم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :