کراچی،رہائشی عمارت میں قائم کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی، 3 افراد زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے نیو چالی پر رہائشی عمارت میں قائم کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، واقعے میں جھلس پر 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈینسوہال سے متصل نیوچالی روڈ پر رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں قائم کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی، واقعے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔

آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، گودام میں کیمیکل موجود تھا، دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کے عملے نے فومنگ کی۔گودام میں آگ لگنے کے باعث قریبی عمارتوں کے مکینوں سے بلڈنگز خالی کرالی گئیں۔ڈینسو ہال، نیوچالی اور قریبی علاقوں میں کئی رہائشی عمارتیں میں فلیٹس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں، ادویات، کیمیکل سمیت دیگر سامان رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :