زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے ،ماہرین

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے ‘زیتو ن کی ایک ہزار سے زائداقسام ہے ‘زیتون کا تیل دل کی بیماری پٹھوں کی کمزوری اور نیند کی کمی جیسے امراض کیلئے بے حدمفیدہے‘زیتون کا درخت سدابہار ہے اس کی بلندی 15میٹر جبکہ پھیلائو10میٹر تک ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لیکر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں‘زیتون کے پودے عام طورپر چار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دینا شروع کردیتے ہیں‘زیتون کے پودے پر پھول آنے کا عمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پرمنحصر ہے‘پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کر تیار ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :