شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پر دو روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع اس پرفضا مقام پر پاکستان اور آزاد کشمیر سے علماء ‘قراء اور نعت خواں تشریف لائیں گے

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع پرفضا مقام شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پر دو روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں-قافلوں کی آمد شروع کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں‘ عوام میں جوش و خروش‘ اجتماع میں پاکستان کہ معروف عالم دین مولانا محمودالحسن مانسہرہ ‘مولانا حبیب الرحمن ہری پور‘ مولانا نصراللہ سرگودھا‘ مولانا سعید یوسف ‘مولانا سلیم اعجاز آزادکشمیر سمیت دیگر جید علما کرام نعت خواں قرآء حضرات شرکت کریں گے -تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی معروف و قدیم مذہبی دینی درسگاہ دارالعلوم مدرسہ فیض القرآن بیس بگلہ ضلع باغ کہ زیر اہتما م 58 واں دو روزہ دینی اصلاحی اجتماع جو 4 مئی بروز ہفتہ شروع ہوگا کو کامیاب کرنے کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تمام انتظامات کے لے کمییٹاں تشکیل دی جا چکی ہیں- عوام علاقہ میں جوش و جذبہ دیدنی آزاد کشمیر و پاکستان کہ شہروں سے قافلوں کی صورت لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا پاکستان و آزاد کشمیر کہ نامور علما کرام نعت خواں اور قرآء حضرات تشریف لا رہے ہیں یاد رہے علما کرام کے واعظ و نصیت سے ہزاروں افراد فیض یاب ہوتے ہیں اجتماع کی آخری نشست میں ادارے سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی ہوگی عوالناس کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ناظم مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ مولانا مطیع الرحمان عثمانی یاد رہے اس قدیم درسگاہ کی بنیاد برصغیر کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے 1940 میں فارغ ہونے والے طالب علم مولانا عبدالغنی مرحوم نے 1955 کہ وقت بیسبگلہ میں رکھی آپ کی رحلت 1966 میں ہوئی اس کہ بعد آپ کہ بیٹے مہتمم عبدالروف مرحوم نے ادارے کی مجلس مشاورت سے سلسلہ جاری رکھا پھر2007ء میں آپ کی وفات کہ بعد آپ کہ بڑے بیٹے مولانا عبید الرحمن حال مہتمم ہیں دیگر احباب کے ساتھ ادارے کا نظم و نسق چلا رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :