رنویر سنگھ کا سوئٹزر لینڈ میں فریڈی مرکری کے یادگاری مجسمے کے مقام پر گاناگاکرخراج تحسین

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے سوئٹزر لینڈ میں برطانوی راک گلوکار فریڈی مرکری کے معروف گانے گا کر یادگاری مجسمے کے مقام پر معروف گاناگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سوئٹزر لینڈ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے مونٹریکس میں برطانوی راک گلوکار فریڈی مرکری کے مجسمے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے معروف گانا گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا، تصویر میں رنویر سنگھ نے گلوکار فریڈی مرکری کے مجسمے جیسا انداز اپنایا ہوا ہے اور انہوں نے سفید پینٹ، پیلے رنگ کی جیکٹ اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔