ظالم بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر زندہ شوہر کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 14:31

ظالم بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر زندہ شوہر کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) سیالکوٹ کی رہائشی صبیحہ تبسم کے 25 سالہ بیٹے شہباز کی کچھ عرصہ قبل ڈسکہ کے قریبی گاؤں حیسر والا میں شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جو اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھا گزشتہ روز گھریلو جھگڑے پر اس کی بیوی شمع فردوس نے اپنی بہن نیلم بشیر کے ساتھ مل کر اپنے خاوند پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جس سے وہ شدید جھلس گیا جس کے بعد شہباز کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ صدر نے متوفی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :