10 ہزار ڈالرز تک بیرونی آمدن یا ایک لاکھ ڈالر تک کے فارن اثاثوں کے حامل شخص کو اپنی فارن آمدنی اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی تجویز دی گئی ہے

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) 10 ہزار ڈالر تک بیرونی آمدن یا ایک لاکھ ڈالر تک کے فارن اثاثوں کے حامل شخص کو اپنی فارن آمدنی اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فنانس بل 2018ء میں 116 اے کی نئی شق شامل کرنے کی تجویز ہے جس کے مطابق کسی بھی ٹیکس دہندہ کو10 ہزار ڈالر سے زائد کی آمدن اور ایک لاکھ ڈالر سے زائد کے اثاثوں پر گوشوارہ جمع کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی فارن اثاثوں کا حامل شخص طے شدہ وقت میں یہ گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہا تواسے فارن اثاثوں کا 2 فیصد بطور جرمانہ اداکرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :