بڑے شہروں میں شادی ہال، مارکی، ہوٹل یا دیگر جگہوں پر تقریبات کے انعقاد پر بل کا 5 فیصد یا 20 ہزار روپے فی تقریب ٹیکس کی تجویز

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

بڑے شہروں میں شادی ہال، مارکی، ہوٹل یا دیگر جگہوں پر تقریبات کے انعقاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی اور صوبا ئی دارالحکومتوں سمیت ملک کے 29 شہروں میں شادی ہال، مارکی، ہوٹل یا دیگر جگہوں پر تقریبات کے انعقاد پر بل کا 5 فیصد یا 20 ہزار روپے فی تقریب ٹیکس کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

فنانس بل 2018ء میں تجویز دی گئی ہے کہ شادی ہال، مارکی، ہوٹل، ریسٹورنٹ، کمرشل لان، کلب یا کمیونٹی پلیس یا اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے کسی بھی فنکشن پر ٹوٹل بل کا 5 فیصد یا 20 ہزار روپے فی فنکشن ٹیکس کی تجویز ہے۔

ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، میر پور خاص، نواب شاہ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، سبی، لوراء لائی، خضدار، ڈیرا مراد جمالی اور تربت شامل ہیں۔